• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: کورونا وبا سے ایک دن میں مزید 3 ہزار 700 افراد ہلاک


بھارت میں کورونا وائرس کی وبا کی شدت بدستور برقرار ہے، ایک دن میں کورونا وائرس  سے مزید 3 ہزار 700 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس کے پونے چار لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دہلی میں لاک ڈاؤن میں 17مئی تک توسیع کے بعد تمام کاروباری مراکز بند  کردیئے گئے، صرف کھانے پینے کی اشیا اور میڈیکل اسٹورز کھلے ہیں۔

سعودی عرب نے بھارت سے اپنے شہریوں کا انخلا شروع کردیا ہے۔ دہلی سے سعودی شہریوں کو لے کر پہلی پرواز سعودی عرب پہنچ گئی۔

دہلی حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے نافذ کئے گئےلاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کرنے کے بعد دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے کہا ہے کہ تمام لائنوں پر ٹرین سروس مسافروں کے لئے یا لازمی خدمات کے لئے دس مئی سے 17مئی تک بند رہے گی۔

نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے لاک ڈاؤن کو ایک ہفتہ بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔

کیجریوال نے کہاکہ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ جان ہے تو جہان ہے، اس لیے یہ لاک ڈاؤن سختی سے نافذ کیا جائے گا اور دہلی میٹرو سروس 10 مئی سے 17مئی کے درمیان نہیں چلے گی۔

تازہ ترین