• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں نے اس زندگی میں بہت سی زندگیاں گزاری ہیں،وجے دیوراکونڈا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف بھارتی اداکار اور تیلگو فلموں کے ہیرو اور فلم ساز وجے دیوراکونڈانے9 مئی کواپنی 32 ویں سال گرہ منائی۔جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹارکی سالگرہ پر ان کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہارکیا گیا۔ایک حالیہ انٹرویو میں وجے دیوراکونڈا کا کہنا تھا کہ میں نے اس مقام تک پہنچے کے لیے بڑی جدوجہد کی ہے، اگر پیچھے مڑ کر دیکھوں تو دو الگ الگ زندگیاں نظر آتی ہیں، بلکہ مجھے لگتا ہے کہ میں نے اس زندگی میں بہت سی زندگیاں گزاری ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ میں بہت مختلف رہا ہوں، جب آپ طرح طرح کے لوگوں کے ساتھ ہوتے ہیں تو آپ بدل ہی جاتے ہیں اور زندگی میں تبدیلیاں آجاتی ہیں۔وجے کا کہنا تھا کہ میں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتا، صرف آگے دیکھتا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ میں کیا کر رہا ہوں اور کہا جانا چاہتا ہوں توصرف اس پہ توجہ رکھتا ہوں۔

دل لگی سے مزید