• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کو کسی طور باہر نہیں جانا چاہئے، عمران خان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی معلوم ہوئی ہے ۔ ذ رائع کے مطابق وزیر اعظم نے اس اجلاس میں کہا کہ شہباز شریف کوکسی طور باہر نہیں جانا چاہیے ۔ شہباز شریف کے حوالے سے شہزاد اکبر کو نیا ٹاسک بھی سونپ دیا گیا ۔

شہباز شریف کے حوالے سے ایف آئی اے کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شہزاد اکبر کو فوری طور پر لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ ایف آئی اے ہی حدیبیہ پیپر ملز کیس کے حوالے سے کام کرے ۔

وزیراعظم نے عید کے بعد شہزاد اکبر کو حدیبیہ پیپر ملز کیس پر ورکنگ کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ اجلاس میں اٹارنی جنرل ،شہزاد اکبر فواد چوہدری اور علی ظفر شریک تھے۔

تازہ ترین