کراچی (این این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنی نالائقی کا ملبہ پاکستان کے سفارت کاروں پر ڈال رہے ہیں۔ ایک بیان میں آصف زرداری نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل نے مسلمانوں کے اتحاد کو متاثر کیا، پیپلز پارٹی کی حکومت کے بعد آنے والی حکومتوں نے خارجہ امور پر توجہ نہیں دی۔