• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری اسرائیلی جارحیت اور بربریت کانوٹس لے،اعجاز چوہدری

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ مسجد الاقصی پر اسرائیلی فوج کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی فوج مسلسل فلسطینی مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے، اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی برادری اسرائیلی جارحیت اور بربریت کافوری نوٹس لے، فلسطینی عوام اسرائیلی جارحیت کاڈٹ کرمقابلہ کررہے ہیں، کئی دہائیوں سے اسرائیل فلسطینی عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔

تازہ ترین