• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالفطر کی رات گھر آئے مہمان کا فطرہ دینا بھی واجب ہے،ساجد نقوی

ملتان (سٹاف رپورٹر) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے شیعہ علما کونسل جنوبی پنجاب کے ترجمان بشارت قریشی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریعت کے مطابق ہر شخص پر فطرانہ واجب ہے،عید الفطر کی رات غروب آفتاب سے پہلے آنے والے مہمان کا فطرہ بھی صاحب خانہ پر واجب ہے جبکہ غروب آفتاب کے بعد آنے والے مہمان کا فطرہ صاحب خانہ پر واجب نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ زکوٰۃ فطرہ کا استحقاق وہ شخص رکھتا ہے جس کے پاس اپنے اور اپنے اہل و عیال کے لئے سال بھر کے اخراجات نہ ہوں اور اس کاکوئی روز گار بھی نہ ہو۔
تازہ ترین