• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر دل خوشی سے جھوم جاتا ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری بھی قومی کرکٹ ٹیم کی مسلسل کامیابیوں پر خوش نظر آرہے ہیں، کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی تعریف کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ’مسلسل دوسری سیریز جیتنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارک۔‘

وفاقی وزیر نے کہا کہ کرکٹ پاکستان کے تمام لوگوں کو جوڑتی ہے اس لیے کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر ہر پاکستانی کادل خوشی سے جھومتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ بابر اعظم آپ کا اور لڑکوں کا شکریہ کہ کورونا کی اس گھٹن میں آپ نے ہمارے دلوں کو خوشی سے معمور کیا۔

وفاقی وزیر نے امید ظاہر کرتے ہوئے دعا کی کہ خدا کرے یہ سلسہ جاری رہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے زمبابوے کے خلاف وائٹ واش مکمل کرتے ہوئے ٹیسٹ سیریز دو صفر سے اپنے نام کی تھی، گرین کیپس نے میچ ایک اننگز اور 147رنز سے ا پنے نام کرلیا۔ میچ کا فیصلہ چوتھے دن ہوا۔

تازہ ترین