• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف پاکستانی اداکارہ صباقمر نے بھی غزہ پر اسرائیلی بمباری سے معصوم بچوں سمیت 20 فلسطینیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ صباقمر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر غصہ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے، اداکارہ نے افسوس ناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’فلسطین کو سانس لینے دو۔‘

صباقمر نےا پنی انسٹااسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ایک معصوم فلسطینی بچہ ہاتھ میں مسجدالاقصٰی کی تصویر اور فلسطین کا جھنڈا تھامے اداس کھڑا نظر آرہا ہے۔

اداکارہ نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’خدا کے لیے فلسطین کو سانس لینے دو۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ رات غزہ پراسرائیلی فوج نے وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں معصوم بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید ہو گئے۔

تازہ ترین