• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب سے 1100 قیدی پاکستانی جیلوں میں منتقل ہوں گے، شیخ رشید


وزیر داخلہ شیخ رشید نے سعودی عرب سے قیدیوں کی پاکستان منتقلی کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ سعودی عرب سے 1100 قیدی پاکستانی جیلوں میں منتقل ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدے کے تحت معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کو پاکستانی جیلوں میں منتقل کرنا ہے۔


وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں معمولی جرائم میں قید سیکڑوں پاکستانی قیدیوں کو جرمانوں کی ادائیگی پر رہائی مل سکتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ منشیات اور قتل میں ملوث 30 پاکستانی قیدیوں کو واپس نہیں لایا جارہا۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم سے اس کے لیے ایک ارب روپے فنڈ کی درخواست کی ہے۔

تازہ ترین