سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پہلی بار وزیراعظم عمران خان کے موقف کی تائید کردی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ عمران خان نے آج کشمیر پر جو اسٹینڈ لیا ہے وہ اس کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم پر الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم حکومت کے کسی اقدام کی تعریف نہیں کرتے۔
ن لیگی سینئر رہنما نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ کشمیر پر عمران خان کے آج کے موقف کی حمایت کرتا ہوں۔
اُن کا کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ آرٹیکل 370 ہمارا مسئلہ نہیں ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم نے آج شاہ محمود کے موقف کی تردید کردی ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ کے بیان سے ہٹ کر آج وزیر اعظم نے کہا کہ جب تک آرٹیکل 370 ختم نہیں ہوتا تب تک بھارت کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔