نیشنل پارٹی (این پی) نے بلوچستان میں انسدادِ کورونا ویکسینیشن کے حوالے آگہی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور سربراہ نیشنل پارٹی عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کا واحد حل انسدادِ کورونا ویکسینیشن ہے۔
جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے سربراہ این پی کا کہنا تھا کہ صوبے میں انسداد کورونا کی ویکسینیشن میں سست روی قابل قبول نہیں ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ نیشنل پارٹی انسداد کورونا کی ویکسینیشن کے حوالے آگہی مہم شروع کرنےجارہی ہے۔
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر عوام سماجی فاصلوں کے اصولوں پر عمل کریں اور ماسک ضرور لگائیں۔