اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے لائیو کالیں حکومتی ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو چیلنج کرتی ہوں کہ میں لائیو کال کرتی ہوں وہ میری کال کا جواب دیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ لائیو کالیں حکومتی ڈرامہ ہے، وزیراعظم ہاؤس میں 15 لوگوں کو وین پر بٹھا کر وزیراعظم کو لائیو کالیں کرائی جاتی ہیں، اگر وزیراعظم نے عوام سے بات کرنی ہے تو مارکیٹس میں بات کر کے دیکھ لیں۔