پشاور(نمائندہ جنگ)پشاور پولیس نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ڈرون کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ شروع کردی ہے جس کیلئے باقاعدہ ڈیسک بھی قائم کردیا گیا ہے۔سی سی پی اوپشاور عباس احسن کے مطابق لاک ڈائون کے بعد ان علاقوں میں ڈرون کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے تاکہ بہتر طریقے سے مانیٹرنگ کی جاسکے اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائی جاسکے۔