امریکا نے کہا ہے کہ فلسطین میں عام شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے اسرائیلی ہم منصب کو ٹیلی فون کیا اور کشیدگی ختم کرنے کا پیغام دیا۔
ادھر کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے حماس کے راکٹ حملے ناقابل قبول قرار دے دیے، آبائی گھروں سے فلسطینیوں کی بےدخلی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ مشرق وسطیٰ میں بےامنی پر سلامتی کونسل کا اجلاس کل پھر طلب کیا گیا ہے۔