• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزدار کا مون سون سے قبل نالوں کی صفائی کا حکم

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے صوبے بھر میں مون سون کی بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیرِ اعلیٰ ہاؤس لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے مون سون کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔

انہوں نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ لاہور سمیت دیگر پنجاب کے شہروں میں نالوں کی بر وقت صفائی کے لیے پلاننگ کریں۔


وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا ہے کہ نالوں کے ارد گرد موجود تجاوزات کو ہٹایا جائے۔

انہوں نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ برسات سے قبل نالوں کی صفائی کر کے رپورٹ وزیرِ اعلیٰ آفس میں پیش کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید