• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین میں دہشت گردی فوری بند کی جائے: صبا قمر


خوبرو اداکارہ صبا قمر نے بھی فلسطین کے حق میں آواز بلند کردی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے فلسطین کی حمایت میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی موجودہ صورتحال دیکھ کر میرا دل غم سے بھر گیا ہے۔

صبا قمر نے کہا کہ فلسطین میں دہشت گردی فوری بند کی جائے اور آزاد کیا جائے۔

اداکارہ نے مختلف ہیش ٹیگز استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ’جو کچھ فلسطین میں ہورہا ہے وہ ہیبت ناک ہے، انسانیت سوز ہے۔‘

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری نہ رکی، فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں13 بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداء میں شامل ہیں، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی، درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بنادی گئی ہیں۔

تازہ ترین