وزیر اعظم کے مشیر حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ تمام لوگ انتظار كريں۔ مركزى رويت ہلال كميٹى جلد فيصلہ كرے گى۔
ایک بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ رويت ہلال كميٹى شريعت کے مطابق فيصلہ کرے گى۔
اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس وقت چاند کی عمر پاکستان میں 13 گھنٹے 42 منٹ ہے، چاند کا آج نظر آنا ممکن نہیں۔
فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ جن حضرات نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے یہ ان کا آپشن ہے، جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقل مندی ہوگی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیدھا کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔