• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیت کمار نے میوزیکل پروگرام انڈین آئیڈل کا بھانڈا پھوڑ دیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے مشہور میوزک شو ’انیڈین آئیڈل‘ کا بھانڈا پھوٹ گیا۔بھارتی میوزک شو ’انڈین آئیڈل‘ کا 12 واں سیزن جاری ہے جس میں ججز کے فرائض گلوکار و موسیقار ہمیشن ریشمیا، انو ملک اور گلوکارہ نیہا ککڑ ہیں۔اس شو میں گزشتہ ہفتے کشور کمار کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ان کے 100گیت گائے گئے تھے جبکہ اس قسط کے مہمان کشور کمار کے بیٹے امیت کمار تھے۔شو کی کشور دا قسط میں شرکاء نے 100 گانے گاکر ریکارڈ قائم کیا تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس قسط کو آڑے ہاتھوں لیا اور گانے والوں پر تنقید کی۔اب شو میں شریک مہمان امیت کمار نے شو کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ اپنے انٹرویو میں امیت کمار کا کہنا تھاکہ مجھے معلوم ہے کہ لوگ کشور دا قسط پر سخت غصہ ہیں اور سچ یہ ہے کہ کوئی بھی کشور کمار کی طرح نہیں گا سکتا۔انہوں نے شو کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے بتایا کہ میں نے وہی کیا جو شو کے منتظمین نے مجھ سے کہا تھا، مجھے کہا گیا کہ شومیں شریک سب گانے والوں کی تعریف کرنی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انتظامیہ نے تاکید کی کہ جو جیسا بھی گائے اس کی حوصلہ افزائی کرناہے کیونکہ یہ کشور کمار کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں، میں نے وہی کیا جو مجھے کہا گیا تھا۔امیت کمار نے مزید انکشافات کیے کہ شو کی انتظامیہ سے میں نے پروگرام میں شرکت کے جتنے بھی پیسے مانگے، انہوں نے مجھے دیے لیکن یہ ضرور کہنا چاہوں گا کہ اگلی بار کشور جیسے لیجنڈ کو اس طرح خراج تحسین مت پیش کیجیے گا جبکہ میرے خیال سے اس قسط کو نشر نہیں ہونا چاہیے۔

تازہ ترین