• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دس دن میں کورونا سے میرے دو کزنز انتقال کرگئے، میرا چوپڑا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن میرا چوپڑا نے بھارت میں کورونا کی دوسری لہر میں 2 کزنز کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میرا چوپڑا بھارت کی مقامی فلم انڈسٹری کی اداکارہ ہیں اور کئی سپرہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ میرا چوپڑا بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن بھی ہیں۔اپنے انٹرویو میں اداکارہ میرا چوپڑا نے بتایا کہ گزشتہ 10 روز میں میرے دو کزنز کورونا سے انتقال کرگئے بلکہ وہ وائرس سے نہیں، ملک کے طبی نظام تباہ ہوجانے کے باعث ہلاک ہوئے۔ان کا کہنا تھاکہ ایک کزن کو 2 دن تک آئی سی یو میں بستر نہیں ملا اور وہ انتقال کر گیا جبکہ دوسرا آکسیجن نہ ملنے سے چل بسا، دونوں کی عمریں 40 سال سے زائد تھیں۔

دل لگی سے مزید