لاہور،اسلام آباد (نمائندہ جنگ،این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی یہ نا ختم ہونے والی ادھر ادھر کی پالیسی کی قیمت بھاری ہوسکتی ہے،حکومتی گورننس میں آج کہی بات سے اگلے دن مکر جانے کا ہی طریقہ رائج ہے،نہ ختم ہونے والی غیر یقینی کی پالیسی سے پاکستان کو بے انتہا نقصان ہوا ہے،لاپرواہی کے اس رویے کی جھلک خارجہ تعلقات سمیت گورننس کے تمام پہلوؤں میں عیاں ہے۔دوسری طرف غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت اور فلسطینیوں کی شہادت پر اظہار رنج وغم کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ یورپی یونین سمیت تمام مہذب دنیا کے بیان کافی نہیں۔