• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، فضل الرحمٰن

اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، فضل الرحمٰن


اسلام آباد(آئی این پی) حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری کیوں خاموش ہے ؟مولانا فضل الرحمٰن نے فلسطین پر اسرائیلی بربریت کے خلاف اپنے ویڈیوپیغام میں کہا ہے کہ میں سرائیلی درندگی کی شدید مذمت کرتا ہوں، اسرائیلی بربریت پر اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی)اورعالمی برادری کیوں خاموش ہے ؟ کہاں گئیں عالمی انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں ؟مولانا فضل الرحمٰن نے اپیل کی کہ پاکستان میں نماز عید کے اجتماعات میں اسرائیلی درندگی کی مذمت کی جائے۔

تازہ ترین