لاہور(نیوزرپورٹر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی ڈپٹی سیکرٹریز جنرل ثمینہ سعید ڈاکٹر حمیراطارق،ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی،صدر وسطی پنجاب ربعیہ طارق اور صدر لاہور زبیدہ جبیں نے کہا ہے کہ بہتے فلسطینی شہدا کا خون مسلم دنیا کے حکمرانوں اور جرنیلوں پر قرض ہے۔