کوئٹہ(آن لائن )کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی ہدایت پر قائمقام سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ و سپرنٹنڈنٹ عبدالحمید محمد حسنی نے کوویڈ 19کی تیسری لہر کے پیش نظر لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے پر 34گاڑیوں کو بند جبکہ متعدد گاڑیوں کو واپس بھیج دیا گیا۔اس موقع پر فوکل پرسن حاجی جان محمد محمد حسنی اورلیویز فورس کا عملہ موجود تھا۔کرونا کے پیش نظر صوبائی حکومت نے گزشتہ روز بین الصوبائی،بین الاضلاعی اور کوئٹہ شہر کی لوکل بسوں کے چلانے پر پابندی عائد کر دی تھی، اس سلسلے میں شکایات موصول ہونے پر سیکرٹری آر ٹی اے نے جیل نور ،موسی کالونی،گاہی خان چوک اور ہزار گنجی بس اڈوں پر چھاپہ مارکر وہاں مسافروں کو اٹھنا اور حکومتی ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے پر گاڑیوں کو موقع پر بند جبکہ متعدد گاڑیوں کو واپس بھیج دیا۔اس موقع پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ نے کہا کہ حکومت نے عوام کی جانوں کے تحفظ اور انہیں کرونا سے محفوظ رکھنے کے لیے ایسے فیصلے لیے ہیں لیکن چند لوگ منافع کے لیے انسانی جانوں سے کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔