کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ہزار گنجی میں تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو کچل کر ہلاک کر دیا پولیس کے مطابق ہزار گنجی کا رہائشی صلاح الدین ولد امان اللہ بدھ کی شام کو موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا ،مقامی پٹرول پمپ کے قریب پہنچا تو ایک تیز رفتار گاڑی نے اسے کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ۔