• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر سنٹرل جیل میں عید تحائف تقسیم

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر سنٹرل جیل ملتان میں مستحق اسیران میں عید تحائف تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پارلیمانی سیکرٹری فار انفارمیشن اینڈ کلچرل پنجاب ندیم قریشی نے شرکت کی۔سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ملتان نوید اشرف نے وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے قیدیوں کی فلاح وبہبود کے لئے کئے اقدامات اور مستحق قیدیوں کو عید کے موقع پر تحائف دینے کے احکامات پر روشنی ڈالی۔بعد ازاں ممبر پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی نے سپرنٹنڈنٹ نوید اشرف کے ہمراہ قیدیوں میں عید گفٹ تقسیم کئے۔
تازہ ترین