• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری عید اداسیوں کی نذر ہوجاتی ہےدارالامان میں مقیم خواتین کی گفتگو

ملتان (سٹاف رپورٹر) عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ گزارنے کو دل چاہتا ہے،عید پر وہ دن شدت سے یاد آتے ہیں جب اپنوں کے ساتھ عید مناتےتھے۔عید ان کی ہے جو اپنے پیاروں کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار دارالامان میں رہائش پذیرخواتین نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سمیرا کا کہنا تھا کہ کون نہیں چاہتا عید اپنے گھروالوں کے ساتھ منائے،بشریٰ نے کہاکہ عید اپنوں کے ساتھ ہوتی ہے دارالامان میں رہ کر کیسے عید منائیں۔عظمیٰ ،حنا ،شگفتہ ، گلزار، خالدہ نے کہا کہ عید اداسیوں کی نذر ہوجاتی ہے ادارے چوڑیاں‘ مہندی‘کپڑے اور دیگر سامان مہیا تو کر دیتے ہیں لیکن تیار ہوکر ہم نے یہاں سے کہاں جانا ہوتا ہےاس لئے ہمارے لئے عید جیسی خوشیاں عام دنوں کی طرح ہوتی ہیں۔مائوں کےساتھ رہنے والے بچوں عذرا،ریحانہ،محمد زین،محمد اسد،اور شمائلہ کا کہنا تھا کہ ہمارا دل کرتا ہے کہ ابو کے ساتھ عید کی شاپنگ کرنے کیلئے جائیں لیکن ہمارے تہوار ایک کمرے کے اندر ہی گزرجاتے ہیں۔
تازہ ترین