پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ مچنی گیٹ اور انقلاب کی حدود سے مدرسہ کی طالبہ سمیت دو جوان لڑکیوں کو بہلا پھسلاکراغواء کر لیا ۔نادیہ زوجہ امتیاز سکنہ دارمنگی نے تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو بتایا کہ وہ گھروں میں کام کرکے روزی کماتی ہے اس کی اٹھارہ سالہ بیٹی مسماۃ صائمہ مدرسہ گئی تھی بیٹی کو تلاش کررہی تھی اس دوران اسے معلوم ہوا کہ اس کی بیٹی کو روز الدین سکنہ کوئٹہ نے مسماۃ روبینہ کی مدد سے اغواء کر لیا پولیس نے ملزمان کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کر لیا۔ ادھر تھانہ انقلاب کی حدود گڑھی فضل خالق سے پروین دختر محمد حسین کو بہلاپھسلا کراغواء کر لیا گیا پروین کپڑے سلائی دینے کے لئے ٹیلر کے پاس گئی تھی مدعی کی رپورٹ کے مطابق اسکی بیٹی کو ظہور اور مسعود نے بہلا پھسلا کر اغواء کیا ہے پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔