• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی جارحیت پر فلسطینی اداکارہ نے پریانکا چوپڑا کا دفاع کیوں کیا؟

فلسطینی نژاد ہالی ووڈ اداکارہ یاسمین المسری نے اپنی دوست اور بالی ووڈ ادکارہ پریانکا چوپڑا کا اسرائیل فلسطین تنازع پر دفاع کرتے ہوئے بھارت کی آبادی سے ہی لاعلم نکلیں۔ 

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر ان سے سوال کرلیا گیا کہ ان کی دوست اور اقوامِ متحدہ کی خیرسگالی کی سفیر پریانکا چوپڑا مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی جارحیت پر خاموش کیوں ہیں؟

اس کے جواب میں یاسمین المسری نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں تقریباً 2 ارب آبادی اس لمحے خطرناک ترین وقت  میں مشکلات سے دوچار ہے، میری دوست اس وقت اپنے ملک کی مدد کرنے میں لگی ہے۔ 

خیال رہے کہ ایک اندازے کے مطابق بھارت کی آبادی اس وقت ایک ارب 36 کروڑ سے کے لگ بھگ ہے، تاہم ہالی ووڈ اداکارہ کی جانب سے انھیں 2 کروڑ لکھ دیا گیا۔ 

اپنے ٹوئٹ میں پریانکا کا دفاع کرتے ہوئے یاسمین المسری کا مزید کہنا تھا کہ کیا اپنے ملک کی مدد کرنے کا ثبوت کافی نہیں ہے کہ وہ ایک اچھی انسان ہیں،  دوستی کا مطلب لین دین نہیں ہے۔ 

تازہ ترین