• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن گیا


 ٹراپیکل سائیکلون سینٹر کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننے کا امکان ہے، جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن گیا ہے۔

سائیکلون سینٹر کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ کراچی سے 1440کلو میٹر فاصلے پر ہے، 36 سے 48 گھنٹوں میں ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرسکتا ہے۔

ڈپریشں 16مئی تک سمندری طوفان کی شکل اختیار کرسکتا ہے، سمندری طوفان کا رخ شمال مغرب کی جانب رہے گا۔

 ٹراپیکل سائیکلون سینٹر کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان سے پاکستان کے ساحلوں کو فی الحال خطرہ نہیں، ماہی گیر 14مئی سے گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

تازہ ترین