• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انیل کپور، ابھیشیک، مادھون کی مداحوں کو عید کی مبارکباد

بھارتی اسٹارز نے بھی عیدالفطر کے موقع پر اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔ 

ایور گرین انیل کپور نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا اور لکھا کہ اس عید پر ہم ان لوگوں کے لیے دعا کرتے ہیں جو اب اس دنیا میں نہیں رہے، اور ایسے لوگ جنھیں مشکل حالات میں سب سے زیادہ دعا کی ضروت ہے اور ایسے بھی لوگ جن کے دعا کرنے والے نہیں بچے۔ 

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے عید کی مبارکباد شیئر کرتے ہوئے عید مبارک کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔ 

انھوں نے لوگوں نے گھر پر رہنے اور ماسک پہننے کی بھی اپیل کی۔ 

تھری ایڈیٹس اداکار آر مادھون نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹرئٹر پر عید کی مبارکباد دی۔ 

انھوں نے کہا کہ آپ کو اور آپ کے تمام اہلِ خانہ کو عید مبارک ہو۔ 

تازہ ترین