عید ہو تو کراچی والوں کی ایک بڑی تعداد ساحلِ سمندر سی ویو کا رخ کرتی ہے۔
اس بار سی ویو جانے والے راستے پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیے، لیکن کراچی کے باشندے کسی نہ کسی طرح سی ویو پہنچ ہی گئے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر تھوڑے تھوڑے فاصلے سے لوگ جتھوں کی شکل میں کھڑے ہیں، کچھ سمندر کی طرف جانے میں بھی کامیاب ہوگئے۔
پولیس کی گاڑیاں بھی دیکھی جاسکتی ہیں، البتہ چہروں پر ماسک نظر نہیں آرہے۔