• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ عمر کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 4.4ملین ہوگئی

پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد4.4 ملین ہوگئی۔

عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد بڑھنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ اچھے اور برے حالات میں میرے ساتھ ہونے پر آپ تمام لوگوں کی شکرگزار ہوں اور میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ہر روز بہتر سے بہتر ہونے اور کرنے کے لئے اور ہر مشکل میں آگے بڑھنے کے لئے میری حوصلہ افزائی کرنے کا شکریہ۔ میں آپ سب لوگوں کے لئے دعاگو ہوں۔

واضح رہے کہ عائشہ عمر انسٹاگرام پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں۔وہ بہت ہی کم وقفے کےدوران اپنی تصاویر اور پیغامات یہاں پوسٹ کرتی ہیں جسے ان کے مداح بےحد پسند کرتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید