• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں بچوں کی شہادت،امریکی گلوکارہ کا اظہار افسوس

مشہور امریکی گلوکارہ ریحانہ نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری کشیدگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سائیکل (چکر) کو توڑنے کی ضرورت ہے۔ہم افسوس کے ساتھ دیکھ رہے ہیں کہ معصوم لوگ نشانہ بن رہے ہیں۔

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری صورتحال اور انسانی جانوں کے ضیاع پر امریکی گلوکارہ ریحانہ نے بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اموات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں انسانیت کے ساتھ کھڑی ہوں۔

انسٹاگرام پر گلوکارہ نے لکھا کہ اس تشدد کو دیکھ کر میرا دل ٹوٹ رہا ہے،میں یہ دیکھنا برداشت نہیں کرسکتی،صرف غزہ میں40 سے زیادہ لوگ جان کی بازی ہار گئےجن میں سے کم از کم 13 معصوم بچے تھے۔

واضح رہے کہ امریکی گلوکارہ ریحانہ نے بھارت میں کسانوں کے احتجاج کے وقت بھی ان کے حق میں سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا تھا۔

اس سے قبل فلسطینی نژاد امریکی ماڈل جی جی حدید نے بھی سوشل میڈیا پر فلسطین کے عوام کے لئے آواز اٹھائی تھی۔

تازہ ترین