• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبور اور علی انصاری کی عید کی دلکش تصاویر کے چرچے

حال ہی میں منگنی کرنے والی شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی صبور اور علی انصاری کی عیدالفطر کی تصویروں سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئیں۔

گزشتہ روز دُنیا کے کئی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی عیدالفطر بڑے ہی پُرجوش انداز میں منائی گئی، اس موقع پر جہاں دیگر لوگوں نے سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت تصویریں شیئر کیں تو وہیں شوبز ستارے بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔

شوبز ستاروں نے عید کے اپنے حسین ملبوسات میں اپنے پیاروں کے ہمراہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دلکش تصویریں شیئر کیں جنہیں صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

انہی فنکاروں میں شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی صبور اور علی انصاری بھی شامل ہیں جنہوں نے حال ہی میں منگنی کرکے ناصرف مداحوں کو حیران کیا بلکہ خوش بھی کردیا۔

اس ضمن میں صبور علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے منگیتر اور اداکار علی انصاری کے ہمراہ دلکش تصویریں شیئر کی ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں صبور نے عید کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ علی انصاری نے کُرتا شلوار پہنا ہوا ہے۔

دوسری جانب علی انصاری نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر صبور کے ساتھ لی گئی تصویریں شیئر کیں۔


اداکار نے کیپشن میں لکھا کہ ’عید کی خوشیاں صبور کے ساتھ۔‘

صبور اور علی انصاری کی تصویریں دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کے مخلتف پیچز پر وائرل ہوگئی ہیں جہاں مداح انہیں خوب پسند کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں صبور نے اپنی رسم کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی زندگی کے نئے سفر کی خوشخبری سنائی تھی۔

انہوں نے علی انصاری کے ہمراہ تیار ہوئے اور گلے میں ہار ڈالے ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ ’بات پکی‘ لکھا تھا۔

تازہ ترین