• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئنگ کے سُلطان اور سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا عیدالفطر کے موقع پر اپنے شوہر سے لاکھوں میل دور ہونے پر اُداس ہیں۔

شنیرا نے وسیم اکرم کا وہ ویڈیو پیغام اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ری ٹوئٹ کیا جس میں وہ اپنے تمام مداحوں کو اپنی اور اپنے اہلخانہ کی جانب سے عیدالفطر کی مبارکباد پیش کررہے تھے۔

سابق کرکٹر کی اہلیہ شوہر کا ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے شوہر کا عید مبارک۔‘

شنیرا نے شوہر سے دور پر اُداسی ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ ہم دونوں اس وقت ملین سے بھی زائد میل کے فاصلے کی دوری پر ہیں۔‘

وسیم اکرم کی اہلیہ نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اگر آپ اس عید پر اپنے پیاروں سے دور ہیں تو مضبوط رہیں کیونکہ جب آپ کے دل میں اپنے عزیزوں کے لیے محبت ہو تو آپ کبھی بھی تنہا نہیں ہوسکتے۔‘

اُنہوں نے دُنیا بھر کے لوگوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’سلامت رہیں، مضبوط رہیں اور محبت کو آگے بڑھائیں۔‘

خیال رہے کہ شنیرا اور اُن کی بیٹی عائلہ گزشتہ کئی ماہ سے آسٹریلیا میں پھنسی ہوئی ہیں جبکہ اُن کے شوہر وسیم اکرم پاکستان میں موجود ہیں۔

آسٹریلوی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر آسٹریلیا کی بارڈرز بند کی ہوئی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ شنیرا اور اُن کی بیٹی عائلہ عیدالفطر اپنے اہلخانہ سے دور رہ کر آسٹریلیا میں منارہی ہیں۔

تازہ ترین