• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کی جانب سے عید کی مبارکباد، رادھے کو کامیاب بنانے پر اظہار تشکر

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے عید سعید کے موقع پر سب کو عید کی مبارکباد دی ہے۔

اپنے انسٹا گرام ہینڈلر پر انھوں نے عید کی مبارکباد دینے کے بعد اپنے پرستاروں سمیت ان تمام افراد کا بالخصوص شکریہ ادا کیا ہے جنھوں نے انکی نئی آنے والی فلم  رادھے کو عید کے پہلے دن بڑے پیمانے پر دیکھ کر کامیاب بنایا۔


سلمان خان نے اس موقع پر کہا کہ فلم انڈسٹری، فلم بینوں کی محبت اور مدد کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی، اور اسکے لیے میں آپکا شکر گزار ہوں۔



تازہ ترین