بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم’ رادھے‘ گزشتہ روز ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز کردی گئی جس کے بعد شائقین اپنی اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ دنوں میں فلم کا ٹریلر اور گانے سامنے آنے کے بعد مداحوں کو فلم کا بےصبری سے انتظار تھا تاہم اب فلم دیکھنے کے بعد اس پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق انٹرنیٹ پر فلم دیکھنے والوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ایک صارف نے فلم کی اسکرپٹ پر تنقید کی۔جبکہ اداکار رندیپ ہودا کی تعریف بھی کی گئی۔
ایک صارف نے ٹوئٹر پر سلمان خان کی خوب تعریف کی۔ دوسرے شخص نے لکھا کہ فلم نے عید کی خوشیاں خراب کردیں۔
ٹوئٹر پر فلم دیکھنے والے ایک مداح نے صرف گانوں کو اچھا قرار دیا۔ایک شخص نے لکھا کہ پہلے مجھے رات کو نیند نہیں آتی تھی اب میں رادھے دیکھتا ہوں 5 منٹ میں نیند آجاتی ہے۔
اس کے علاوہ دیگر سیکڑوں فلم دیکھنے والوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔