• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: چڑیا گھر بند ہونے سے بچے، بڑے سب ہی پریشان


کورونا وباء کے پیش نظر حکومت پنجاب نے لاہور چڑیا گھر عارضی طور پر بند کر رکھا ہے، جس سے نہ صرف بچے اور بڑے پریشان ہیں، بلکہ چڑیا گھر کے جانور بھی عید پر تنہائی محسوس کررہے ہیں۔

چڑیا گھر بند ہونے سے بچے بڑے پریشان ہیں، وہیں عید پرچڑیا گھر کے جانور بھی تنہائی محسوس کرنے لگے۔

کورونا وباء کے پیش نظر حکومت پنجاب نے لاہور چڑیا گھر کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔


عید پر چڑیا گھر کی سیر کے عادی بچے اوربڑے پریشان ہیں بلکہ چڑیا گھر کے جانور بھی عید پر تنہائی محسوس کررہے ہیں۔

لاہور چڑیا گھر میں عید کے روز عوام کا بہت زیادہ رش ہوتا ہے، لیکن اب کورونا کی وجہ سے چڑیا گھر بند ہے۔

انسانوں کے قریب رہنے والے چڑیا گھر کے یہ جانور انسان دوست بن چکے ہیں، بچے ہوں یا بڑے وہ چڑیا گھر کے جانوروں کو دیکھ کر اور جانور انہیں دیکھ کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔

لیکن اس عید پر عوام کا رش نہ پر جانور بھی بوریت اور تنہائی کا شکار ہیں، لیکن ان جانوروں کو کون سمجھائے کہ حکومت نے وسیع تر عوامی مفاد میں چڑیا گھر بند کر رکھا ہے۔

لاہور چڑیا گھر کا زرافہ ہو یا زیبرا، ہرن ہو یا شتر مرغ، سب اداس آنکھوں سے اپنے دوستوں کو تلاش کرتے پھرتے ہیں، لیکن انہیں ان کی دیکھ بھال کرنے والوں کے سوا کوئی نظر نہیں آتا۔

کورونا وباء کی وجہ سے پارکس، تفریخی مقامات اور چڑیا گھر بند ہیں، جس سے یہ جانور بھی پریشان ہیں، چاہتے ہیں کہ جلد ازجلد کورونا ختم ہو اور چڑیا گھرکی رونقیں بحال ہوں، پھر عوام بھی خوش اور جانور بھی۔

تازہ ترین