• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن نا قابل برداشت،ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا: آر پی او ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ملتان  سلطان اعظم تیموری نے کہا ہے کہ لوگوں کے مسائل کا ازالہ اولین ترجیح ہے ، کرپشن نا قابل برداشت ہے ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ، چارج سنبھالنے کے بعد آر پی او  نے اپنے دفتر میں میٹنگ کے دوران   کہا  ہے کہ لوگوں کے مسائل کا ازالہ ان کی اولین ترجیح ہے  اور کرپشن کسی صورت میں بھی برداشت نہیں کی جائے گی ،   ڈسپلن کی خلاف ورزی پر بھی سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ لوگوں کی پولیس تک رسائی آسان   اورتھانہ کی سطح پر انصاف کی فراہمی کے ذریعے ان کے مسائل کا حل پیش کیا جائے گا ،اس مقصد کے لئے پبلک فرینڈلی اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جائے گا ،   پولیس ملازمین کے ذاتی اور محکمانہ مسائل بھی فوری طور پر حل کیے جائیں گے ،  انہوں نے مذید کہا کہ منشیات فروشوں،  ناجائز اسلحہ   رکھنے والوں اور جرائم پرکنٹرول کیلئے   اشتہاریوں  کی گرفتاری اور پٹرولنگ کے نظام کو مئو ثر بنایا جائے گا ،   قبل ازیں پولیس کے چاق و چوبند دستے کی طرف سے ریجنل پولیس آفیسر   کو سلامی دی گئی۔
تازہ ترین