• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان نے کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوالی

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دوسری ڈوز لگوالی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کو گزشتہ روز یعنی عیدالفطر کے دن ممبئی کے ایک ویکسینیشن سینٹر میں دیکھا گیا جہاں اُنہوں نے کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوائی۔

تاہم سلمان خان کی جانب سے ابھی تک اُن کے کسی سوشل میڈیا پیغام میں اس حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان نے رواں سال 24 مارچ کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لی تھی جس کے بارے میں اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا تھا۔

سلمان خان نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ اُن کے والد سلیم خان اور والدہ سلمیٰ خان نے بھی کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگوالی ہیں۔

خیال رہے کہ سلمان خان ان دنوں اپنی نئی فلم ’رادھے‘ کی کامیابی کو بھرپور انداز میں منارہے ہیں۔

سلمان خان نے گزشتہ روز عید کی مبارکباد دینے کے بعد اپنے پرستاروں سمیت ان تمام افراد کا بالخصوص شکریہ ادا کیا تھا جنھوں نے ان کی نئی فلم ’رادھے‘ کو عید کے پہلے دن بڑے پیمانے پر دیکھ کر کامیاب بنایا۔

تازہ ترین