• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیشا پٹانی نے نورا فتحی کو’بیسٹ ٹیچر‘ کیوں کہا؟

بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے اداکارہ نورا فتحی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نورا فتحی ایک بیسٹ ڈانس ٹیچر ہیں۔

اداکارہ نورا فتحی نے اداکارہ دیشا پٹانی کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں بہت خوش نظر آرہی ہیں جبکہ نورا فتحی کچھ تحائف بھی تھامے ہوئے ہیں جوکہ انہیں دیشا پٹانی نے دیے ہیں۔

اداکارہ نورا فتحی نے یہ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شکریہ بے بی دیشا پٹانی سب سے بہترین ٹیچر کے تحفےکے لیے، مجھے آپکی ڈانس ٹیچر بننے پر ہمیشہ خوشی ہوگی۔‘

نورا فتحی نے دیشا پٹانی کی تعریف کرتے ہوئے کہ ’آپ میری بہترین اسٹوڈنٹ ہیں۔‘

خیال رہے کہ دیشا پٹانی ماضی میں نورا فتحی سے ڈانس کی کلاسیس لیتی تھیں، اس دوران دونوں کی اچھی دوستی ہوگئی تھی۔

کام کے لحاظ سے بات کریں تو نورا فتحی ’بھوج: دی پرائیڈ آف انڈیا‘ میں دکھائی دیں گی جس میں ان کے ساتھ اداکار اجے دیوگن، سنجے دت اور سوناکشی سنہا بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب دیشا پٹانی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’رادھے : یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘ میں سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئی ہیں جبکہ نورا فتحی اور دیشا پٹانی کو سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ میں بڑی اسکرین پر ایک ساتھ بھی دیکھا گیا تھا۔

تازہ ترین