• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ملتان ریجن کو 60 ٹن یوٹیلٹی گھی فراہم کر دیا گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ملتان ریجن کو 60 ٹن یوٹیلٹی گھی فراہم کر دیا گیا ہے۔ گھی کی سپلائی گزشتہ روز ملتان ریجن وئیر ہاوس کودی گئی۔ جہاں سے ریجن بھر کے تمام یوٹیلٹی سٹورز کو گھی کی سپلائی آج سے شروع ہو گی۔ جس کے باعث تمام سٹوروں پر یوٹیلٹی گھی وافر مقدار میں دستیاب ہو گا۔ محکمہ کی جانب سے گھی کی قیمت میں ممکنہ 15 روپے فی کلو اضافہ کی تجویز پر بھی عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔ تمام سٹورز پر یوٹیلٹی گھی  115 روپے فی کلو  میں ہی دستیاب ہوگا۔ 
تازہ ترین