• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: بی آر ٹی سروس کل سے بحال کردی جائے گی، ترجمان ٹرانس پشاور

پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سروس کل سے بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر خان کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی سروس کل سے بحال کردی جائے گی۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق  بی آر ٹی سروس کل صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک فعال رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ  پیر سے بی آر ٹی سروس اپنے عمومی اوقات کار صبح 6 سے رات 10 بجے تک فعال رہے گی۔

محمد عمیر خان نے کہا کہ  بی آر ٹی میں سفر ماسک پہننے سے مشروط ہے۔

قومی خبریں سے مزید