• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ملک بھر کی طرح کراچی والے بھی اس عید پر لاک ڈاؤن اور کورونا ایس او پیز کی پابندیوں میں گھرے رہے، یہی وجہ ہے کہ ساحل غیر روایتی طور پر ویران رہا۔

عید کے دنوں میں کراچی کے ساحل پر عوام کا سمندر امڈ آتا تھا، لیکن اب یہاں ویرانی ہے، سناٹا ہے اور بس خاموشی، یہاں شور ہے تو اب صرف لہروں کا۔ 


ہاکس بے ساحل پر جانے والے راستے بند کردیے گئے، جگہ جگہ ناکہ بندی ہے، اگر کسی نے سمندر کا رُخ کیا بھی تو اسے الٹے قدموں واپس جانا پڑا۔

کراچی کے عوام نے بھی کورونا میں حکومت کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی پر بھرپور عمل کیا اور شدید گرمی کے باوجود سمندر کا رُُخ کرنے سے گریز کیا اور سب کو یہ پیغام دیا کہ آج محفوظ رہیں گے تو کل انجوائے کرسکیں گے۔

تازہ ترین