• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عوام ہر ذمہ داری حکومت پر ڈال کر سمجھتے ہیں کہ ہمارا کوئی قصور نہیں ہے۔ ہم ہی ہیں جو اس ملک کی باگ ڈور ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں تھما دیتے ہیں جو جذبہ حب الوطنی سے عاری ہوتے ہیں۔ حکومت، عوام کاعکس ہوتی ہے۔ جیسے ہم ہیں ویسے ہی ہمارے حکمراں، اپنے تئیں ہمیں اپنا تجزیہ کرنا چاہئے۔ بہ حیثیت طالبعلم ہم نے اس ملک کیلئے کیا دیا؟ توایک ہی جواب ملے گا، کچھ نہیں، کچھ بھی تو نہیں دیا۔ہمیں یہ سوچناچاہئےکہ ہم اس ملک کیلئے کیا کر سکتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں وقف کر دیں۔ آئندہ آنے والا وقت ہمارا ہے۔ ہم ہی اس کو بنا اور سنوار سکتے ہیں ۔ (ثانیہ عالم)
تازہ ترین