• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطرناک مخدوش عمارتیں فوری خالی کردی جائیں، ایس بی سی اے

کراچی ( اسٹا ف رپورٹر ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے خطرناک اور مخدوش عمارتوں کے مکینوں کو خبردار کیا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کی خاطر ایسی عمارتیں فوری خالی کی جائیں، ترجمان ایس بی سی اے کے مطابق سمندری طوفان کے سبب کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں، لیکن بارشوں میں پانی کے رساؤ کے باعث مخدوش عمارتوں کے زمیں بوس ہونے اور بجلی کے شارٹ سرکٹ کے سبب آگ کی وجہ سے اندوہناک حادثات پیش آنے کے خدشات ہیں ،اس ضمن میں ایس بی سی اے کی ٹیکنیکل کمیٹی نے خطرناک و مخدوش اور ناقابل استعمال قرار دی گئیں عمارتوں کے مکینوں اور استعمال کنندگان کو متنبہ کیا ہے کہ ان عمارتوں کا استعمال فوری ترک کرکے انہیں خالی کردیا جائے، جس کے لیے نوٹسز جاری کئے جاچکے ہیں ۔

تازہ ترین