گجرات (نمائندہ جنگ) عزیز بھٹی شہید ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں سنٹرلائز میڈیکل سٹور قائم کر دیا گیا، مخیر حضرات کے تعاون سے 2نئی ڈائیلسز مشینیں فراہم کر دی گئی ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے عزیزبھٹی ہسپتال میں مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صدر چیمبر آف کامرس میاں محمد اعجاز، ای ڈی اوز چوہدری اصغر، ڈاکٹر طاہر بشیر، یونس علی، ایم ایس ڈاکٹر شیر علی نیازی و دیگر بھی موجود تھے۔