گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے سے ٹھنڈے مشروبات اور برف کے گولوں کی مانگ میں اضافہ ہو گیا، شہر بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کے باعث شہریوں نے ٹھنڈے مشروبات کے استعمال میں اضافہ کر دیا، شہری سڑک کناروں لگے غیر معیاری شربت ستو، گنے کے رس کا کاروبار اپنے پورے عروج پر پہنچ چکا ہے ، برف کے گولوں کا استعمال بھی بڑھ چکا ہے، خصوصاً کمسن بچے برف کے گولوں کا زیادہ استعمال کر رہے ہیں۔