• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت ایئرپورٹ پر غلط ‏اعلان سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد (وقائع نگار) گلگت ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن (سی اے اے) ویجی لینس انچارج کے پرواز سے متعلق غلط ‏اعلان پر مسافر رُل گئے۔ گلگت سے اسلام آباد جانے والے مسافروں کو ایئرپورٹ سے واپس کر دیا گیا تاہم چند لمحوں بعد ‏اعلان کیا گیا کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 607 کا رخ دوبارہ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ پی آئی اے عملے نے فلائٹ سے متعلق کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا تو کنٹرول ٹاور نے پرواز معمول ‏کے مطابق تھوڑی دیر میں لینڈ کرنے کا کہا۔ یہ سن کر پی آئی اے عملے کی دوڑیں لگ گئیں اور مسافروں کو پارکنگ سے واپس لانا پڑا۔ ‏مسافروں کو وضاحت پیش کی گئی لیکن غلط بیانی سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ویجی لنس انچارج سے متعلق ایئرپورٹ کو شکایت کی گئی جس پر ایئرپورٹ منیجر نے ویجی لینس ‏انچارج کو معطل کرتے ہوئے تحقیقات کاحکم دے دیا ہے۔

تازہ ترین