• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف نے بیرون ملک علاج سے متعلق کوئی رپورٹ پیش نہیں کی، شیخ رشید

شہباز شریف نے بیرون ملک علاج سے متعلق کوئی رپورٹ پیش نہیں کی، شیخ رشید


اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے شہباز شریف ملک سے بھاگنا چاہتے تھے،بیرون ملک علاج کیلئے جانے کے متعلق کوئی میڈیکل رپورٹ پیش نہیں کی۔ 

شہباز شریف کے حوالے سے پچھلے کئی دنوں سے میڈیا میں شور ہے۔ابھی تک شہباز شریف کام نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا ،سمری کیبنٹ ڈویژن سے واپس نہیں آئی، سوموار یا منگل کو آسکتی ہے، اس کیس میں پہلے ہی 14بندوں کا نام ای سی ایل میں ہے ۔

ان کے خاندان کے پانچ ملزم مفرور ہیں، وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز شریف خود نواز شریف کے ضامن ہیں،وہ سیدھا لندن نہیں جارہے تھے، 15دن قطر میں قرنطینہ کے بعد یوکے جانا تھا، ہمارے پاس ان کی کوئی میڈیکل رپورٹ نہیں آئی ،سمری پر فیصلہ لاء اور داخلہ کی وزارت کرے گی اور فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران پاک فوج، پولیس اور دیگر اداروں نے بہترین کام کیا اور عوام نے ایس او پیز پر عمل کیا۔ ہفتہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا پاکستان میں کورونا وائرس کی شرح کم ہوگئی ہے، بھارت کا ہولناک وائرس یوکے تک پھیل گیا ہے۔

تازہ ترین